لاہور میں بسنت کی تیاریاں: الیکٹرک بسیں سج گئیں، 3 دن مفت سفر کا اعلان

لاہور(رم نیوز)لاہور میں بسنت کا جشن منانے کے لیے سپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے 6 سے 8 فروری تک بسنت کے تین روز کے دوران میٹرو، اورنج لائن، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بھی ان ایام میں خوشگوار موسم اور پتنگ بازی کے لیے سازگار ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ انتظامیہ نے دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکل کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے۔