سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی: فی تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا

کراچی(رم نیوز)عالمی مارکیٹ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔