راولپنڈی(رم نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف دو روزہ آپریشن مکمل کر لیا، جس کے دوران 133 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں حملے کیے۔ فورسز نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے علاقوں کو کلیئر کر دیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد بلوچستان کے امن اور ترقی کو نقصان پہنچانا تھا۔ آپریشن کے دوران آواران میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔