لاہور(رم نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں یکم فروری سے آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔