شہدا کو خراجِ عقیدت، پاکستان کے دشمن ناکام رہیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے، جبکہ شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں دو روزہ آپریشن کے دوران 133 دہشت گرد ہلاک ہوئے، آواران میں 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 92 شرپسند مارے گئے، جبکہ 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔