بسنت کی رونقیں لوٹ آئیں، لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی فروخت شروع

لاہور(رم نیوز)شہر میں بسنت کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو خریدو فروخت کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ 8 فروری تک پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت کی اجازت ہوگی، اس کے بعد پابندی عائد کر دی جائے گی۔

محکمہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 2504 ٹریڈرز آن لائن رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جن میں سے متعدد درخواستیں زیرِ عمل ہیں، جبکہ کچھ مسترد بھی کی جا چکی ہیں۔ فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی اندرون شہر میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔

دوسری جانب شہریوں نے پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔