اسلام آباد(رم نیوز)عالمی بینک کے صدر اجے بنگا دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجے بنگا 4 فروری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور خطے میں آبی معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔
عالمی بینک کے صدر کی وزیراعظم، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر توانائی اور اقتصادی امور کے حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں ملکی معیشت اور ترقیاتی ترجیحات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس دورے کے دوران عالمی بینک کے دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر عملدرآمد میں اہم پیشرفت کی توقع ہے، جس کے تحت 2035 تک پاکستان کو 20 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔