ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں طلبہ و اساتذہ سے ملاقات

تربت(رم نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی معلوماتی نشست میں شرکت کی۔ نشست کے دوران قومی سلامتی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اساتذہ اور طلبہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر قومی سلامتی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نشست کے اختتام پر قومی یکجہتی اور مثبت بیانیے کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔