پشاور(رم نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آج وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ملاقات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں اور وہ گزشتہ شب وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال، تیراہ آپریشن، صوبے اور وفاق کے درمیان معاملات، واجب الادا بقایاجات اور ضم شدہ اضلاع کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ملاقات سے قبل متعلقہ افسران سے اہم امور پر بریفنگ بھی حاصل کی ہے۔