آج سے انسداد پولیو مہم شروع

کراچی(رم نیوز)بلوچستان اور کراچی میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ کراچی میں مہم کے دوران پانچ سال تک کے 21 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں 11 ہزار ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی