گل پلازہ واقعے پر سیاست ہو رہی ہے، تحقیقات جاری ہیں:وزیراعلیٰ سندھ

سانگھڑ(رم نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ واقعے پر سیاست کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں خامیاں موجود ہیں، اس لیے سانحے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات ضروری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گل پلازہ میں جتنی دکانیں تھیں، اتنی ہی دوبارہ تعمیر کی جائیں گی اور حکومت کا ہدف منصوبے کو دو سال کے اندر مکمل کرنا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا جس میں 80 افراد جاں بحق ہوئے، اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کہاں اور کس آئین میں لکھا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے گا۔