کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز اتار چڑھاؤ سے ہوا، جہاں ابتدائی تیزی جلد ہی مندی میں بدل گئی۔ٹریڈنگ کے آغاز پر انڈیکس 615 پوائنٹس بڑھ کر 184,789 تک پہنچا، تاہم بروکرز کے تحفظات اور فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ گر گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار کی حد کھونے کے بعد 1150 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ سے 183,021 کی سطح پر آگیا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟