وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے،وزیر اعظم سے ملاقات میں اہم امور پر گفتگو ہوگی

اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی وزیر اعظم ہائوس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات کچھ دیر بعد ہوگی ۔ذرائع کاکہنا ہےکہ ملاقات میں صوبے کے حقوق سے متعلق امور پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 8 فروری کے احتجاج کے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔