اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات ختم ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ ، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام ،وزیر داخلہ محسن نقوی ، مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اس بارے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہاکہ وزیرا عظم نے مجھے ملاقات کی دعوت دی۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ۔سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون پر گفتگو کی۔ خیبر پختونخوا کے لیے این ایف سی ، این ایچ پی اور بقایا جات پر بات ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ملاقات ختم