ہلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری,مزید22 ہلاک ، 3 دن میں 177 دہشت گرد مارے گئے

کوئٹہ(رم نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور گزشتہ رات مزید 22 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے 3 دنوں میں مجموعی طور پر 177 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ فورسز دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں تیز کر رہی ہیں، اور مزید ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔