کراچی(رم نیوز)عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔فی تولہ قیمت: 21,500 روپے کی بڑی گراوٹ کے بعد سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر آگیا۔10 گرام قیمت، 18,433 روپے کی کمی سے نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہوگئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 215 ڈالر سستا ہو کر 4,676 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔اس اچانک کمی سے سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ہے۔