ایران سے مذاکرات یا سنگین نتائج: صدر ٹرمپ کا الٹی میٹم

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اگر کوئی معاہدہ طے پا گیا تو بہتر، ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، جبکہ امریکی بحری بیڑا پہلے ہی ایران کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔

ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا اور وینزویلا کی قیادت کے بدلتے ہوئے رویے کا ذکر کیا۔امریکی صنعتوں کے لیے معدنیات کے اسٹریٹجک ذخائر بنانے اور بینکوں کے ذریعے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

صدر کا دعویٰ ہے کہ امریکی سرحدیں اب مکمل محفوظ ہیں اور غیر قانونی آمد و رفت روک دی گئی ہے، میکسیکو کی جانب سے کیوبا کو تیل کی سپلائی بند کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔