دہشت گردی کا خاتمہ: پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد کا آہنی عزم

راولپنڈی(رم نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد (IMCTC) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں 43 ممالک کے اتحاد اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اور صلاحیتیں بڑھانے پر زور دیا گیا۔ میجر جنرل محمد بن سعید نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا، جبکہ اتحاد کا 17 رکنی وفد انتہا پسندوں کی بحالی سے متعلق خصوصی تربیت کے لیے نسٹ (NUST) کا دورہ بھی کر رہا ہے۔