لاہور(رم نیوز)لیسکو نے بسنت کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور عوامی تحفظ کے لیے 27 نکاتی پلان لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔ اس پلان کے تحت لیسکو ہیڈ کوارٹر اور کمشنر آفس میں مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جہاں افسران 24 گھنٹے تین شفٹوں میں تعینات رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق والڈ سٹی کے لیے داتا دربار ڈویژن میں الگ کنٹرول روم بنے گا جبکہ تمام گرڈ اسٹیشنز پر ایکسین (XENs) کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی شکایت کے لیے 111 ہیلپ لائن فعال رہے گی اور فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
بسنت پر بجلی کی بحالی: لیسکو کا 27 نکاتی پلان ہائیکورٹ میں جمع