لاہور(رم نیوز)حکومتِ پنجاب نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کی مناسبت سے "پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025" کے تحت اہم منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق لاہور سمیت فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بھی قانونی قواعد کے مطابق پتنگ اور ڈور بنانے کی اجازت ہوگی۔
مینوفیکچررز کو حکومت کے e-Biz پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ان اضلاع میں تیار کردہ سامان صرف لاہور میں رجسٹرڈ ڈیلرز کو فروخت کیا جا سکے گا اور کسی دوسرے شہر میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔پتنگ بازی صرف لاہور میں 6 سے 8 فروری تک ہو سکے گی؛ دیگر اضلاع میں صرف سامان بنانے کی اجازت دی گئی ہے، ٹریڈنگ یا پتنگ اڑانے کی نہیں۔