لفظ 'پاکستان' کے خالق چودھری رحمت علی کی 75 ویں برسی: قوم کا عظیم محسن کو سلام

لاہور(رم نیوز)برصغیر کے مسلمانوں کو "پاکستان" کا نام دینے والے عظیم رہنما چودھری رحمت علی کی 75 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قلم اور قانون کے ذریعے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کی جدوجہد میں صرف کی۔ 1933ء میں اپنے مشہور کتابچے "Now or Never" (ابھی یا کبھی نہیں) کے ذریعے لفظ "پاکستان" متعارف کروایا، جو بعد میں تحریکِ آزادی کی بنیاد بنا۔

اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ صحافت سے وابستہ رہے اور بعد ازاں کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کی۔3 فروری 1951ء کو انگلستان میں انتقال کر جانے والے نقاشِ پاکستان کیمبرج کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔