جشن بسنت کی وجہ سے سیفٹی راڈ نہ لگوانےوالے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف گھیرا تنگ

لاہور(رم نیوز) جشن بسنت کی وجہ سے سیفٹی راڈ نہ لگوانے والےموٹرسائیکل سواروں کے خلاف گھیرا تنگ کیاجارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بغیر سیفٹی راڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کو مقدمات کاسامنا کرنا پڑے گا۔ اس وجہ سے مختلف تھانوں میں موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔