لاہور(رم نیوز)ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے موقع پر فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ کے گردونواح اور طیاروں کی گزرگاہوں (Flight Paths) میں پتنگ بازی پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران طیاروں کو کسی حادثے سے بچایا جا سکے۔
ایئرپورٹ سے ملحقہ آبادیاں نادرا آباد، گلشن علی کالونی، نشاط کالونی، بھٹہ چوک اور الفیصل ٹاؤن ممنوعہ قرار دی گئی ہیں۔پوش علاقے ،ڈی ایچ اے (DHA) کے بلاکس آر (R)، ایس (S)، پی (P) اور کیو (Q) میں بھی پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دیگر مقامات جوڑے پُل، تاجپورہ اور کینال روڈ سے ملحقہ حساس علاقوں کو بھی "نو فلائنگ زون" قرار دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں خلاف ورزی کی صورت میں فوری گرفتاری اور سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔