صدر عالمی بینک اجے پال سنگھ بانگا کا آج دورہ خوشاب: آباؤ اجداد کی زمین پر آمد، سکیورٹی ہائی الرٹ

خوشاب(رم نیوز)عالمی بینک کے صدر اجے پال سنگھ بانگا آج ایک روزہ تاریخی دورے پر خوشاب پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران اپنے آباؤ اجداد کے قدیم گھر اور ملحقہ گردوارے کی زیارت کریں گے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

صدرعالمی بینک کی آمد کے پیشِ نظر ان کے آبائی گھر اور گردوارے کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے تاکہ وہ اپنی خاندانی یادیں تازہ کر سکیں۔ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی نافذ ہے، جبکہ ریلوے گراؤنڈ میں خصوصی ہیلی پیڈ قائم کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی نگرانی میں شہر کی صفائی اور سجاوٹ کے خصوصی کام مکمل کیے گئے ہیں اور تمام سرکاری اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔