لاہور(رم نیوز)پاکستان بھر میں آج رات پندرہ شعبان المعظم کی مناسبت سے شبِ برات نہایت مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ اس مقدس رات میں مساجد اور گھروں میں شب بیداری کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں شہری نفل نمازوں، قرآن خوانی اور ذکر و اذکار کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ اور مغفرت طلب کریں گے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے اس رات کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شہریوں کو شبِ بیداری اور کل (بدھ کو) روزہ رکھنے کی تلقین کی ہے۔ملک بھر کی مساجد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں اپنی عبادات سرانجام دے سکیں۔