لاہور(رم نیوز)راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیاگیاہے۔ ڈی جی ایف آئی اے راجہ رفعت مختار کو عہدے سے ہٹادیاگیا ہے۔راجہ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔رائو عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24 ویں کامن سے ہے۔