آج کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ روایتی نوکری (Job) جو کبھی مالی تحفظ کی علامت سمجھی جاتی تھی، اب اکثر لوگوں کے لیے ذہنی دباؤ، محدود آمدنی اور ترقی کی سست رفتار کا سبب بن چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، وقت کی پابندیاں اور ایک ہی تنخواہ پر سالہا سال گزار دینا بہت سے افراد کو اس سوال پر مجبور کر رہا ہے
کیا جاب کے بغیر بھی بہتر آمدنی ممکن ہے؟اس سوال کا جواب ہے: ہاں، اگر ٹیکنیکل راستے اپنائے جائیں۔
جاب کا بنیادی ماڈل سادہ ہے۔آپ اپنا وقت دیتے ہیں، اس کے بدلے ایک مقررہ تنخواہ ملتی ہے۔اس ماڈل میں تین بڑے مسائل ہیں،آمدنی کی حد مقرر ہوتی ہے۔وقت کی آزادی نہیں ہوتی۔ایک فرد کی محنت کا فائدہ زیادہ تر ادارے کو ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ چاہے آپ کتنا ہی محنتی کیوں نہ ہوں، آپ کی کمائی ایک خاص حد سے آگے نہیں بڑھتی۔
ٹیکنیکل سکلز وہ مہارتیں ہیں جو ڈیجیٹل دنیا میں مسائل حل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عالمی (Global) سطح پر قابلِ استعمال ہوتی ہیں ،ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے،یہ جاب کے بغیر بھی کمائی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔مثال کے طور پر
سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ
ویب اور موبائل ایپلیکیشنز
ڈیٹا اینالیسس اور AI
کلاؤڈ اور سائبر سکیورٹی
آٹومیشن اور نوکوڈ سلوشنز
یہ سکلز کسی ایک کمپنی تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا کے کلائنٹس کے لیے کام آتی ہیں۔اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف کورس کر لینے سے کمائی شروع ہو جائے گی، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔اصل فرق یہاں ہے۔
سیکھنا: ویڈیوز دیکھنا، سرٹیفکیٹ لینا،کمانا: حقیقی مسائل حل کرنا ۔جب تک آپ پراجیکٹس نہیں بناتے۔حقیقی دنیا کے مسائل پر کام نہیں کرتے
اپنا کام دکھانے کے لیے پورٹ فولیو نہیں بناتے،تب تک ٹیکنیکل سکل صرف علم رہے گی، ذریعہ آمدنی نہیں۔
ٹیکنیکل سکلز سیکھنے کے بعد کمائی کے کئی راستے کھلتے ہیں۔
1. فری لانسنگ
آپ اپنی سکلز کے ذریعے دنیا بھر کے کلائنٹس کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔یہ راستہ جاب کے مقابلے میں زیادہ لچکدار اور سکیل ایبل ہے۔
2. ریموٹ کنٹریکٹس
بہت سی کمپنیاں فل ٹائم جاب کے بجائے کنٹریکٹ بیسڈ ٹیکنیکل ٹیلنٹ ہائر کرتی ہیں، جہاں کام بھی کم ہوتا ہے۔تنخواہ بھی بہتر ہوتی ہے
3. ڈیجیٹل پروڈکٹس اور SaaS
ایک بار بنائی گئی سروس یا پروڈکٹ بار بار فروخت ہو سکتی ہے، جس سے وقت کی بچت۔آمدنی میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔
4. آٹومیشن اور کنسلٹنگ
کاروبار اپنی لاگت کم کرنے کے لیے آٹومیشن چاہتے ہیں۔
اگر آپ ان کے سسٹمز بہتر بنا دیں، تو وہ آپ کو خوشی سے ادائیگی کرتے ہیں۔
جاب چھوڑنے کی صحیح حکمتِ عملی
یہ ضروری نہیں کہ آپ کل ہی جاب چھوڑ دیں۔ یہ ایک خطرناک قدم ہو سکتا ہے۔
سمارٹ طریقہ یہ ہے جاب کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل سکل سیکھیں۔ فری لانس یا سائیڈ پروجیکٹس سے کمائی شروع کریں۔ جب ٹیکنیکل آمدنی آپ کی جاب کے 60–70٪ تک پہنچ جائے،تب جاب چھوڑنے کا فیصلہ کریں۔یہ طریقہ ذہنی سکون اور مالی تحفظ دونوں فراہم کرتا ہے۔
سوچ (Mindset) کی تبدیلی
یہاں سب سے اہم چیز ذہن کی تبدیلی ہے۔جاب میں آپ وقت بیچتے ہیں ،ٹیکنیکل سکل میں آپ مسئلہ حل کرتے ہیں۔ دنیا اب ڈگری نہیں دیکھتی،
دنیا دیکھتی ہے آپ کس مسئلے کو کتنی مؤثر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔
جاب چھوڑنا مقصد نہیں، آزادی اور بہتر آمدنی مقصد ہے۔ ٹیکنیکل راستے اس لیے طاقتور ہیں کیونکہ وہ آپ کو وقت کی آزادی دیتے ہیں ۔عالمی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ آمدنی کو حد سے آزاد کرتے ہیں۔ اگر درست سکل، درست حکمتِ عملی اور صبر کے ساتھ قدم بڑھایا جائے، تو جاب کے بغیر بھی ایک مستحکم اور باوقار زندگی ممکن ہے۔