لاہور(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ملتان فرنچائز کی نیلامی کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کروانے کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فرنچائز کی خریداری کے لیے 6 بڑی کمپنیوں کی جانب سے دلچسپی کے اظہار کے ساتھ دستاویزات موصول ہوئی ہیں۔
پی سی بی نے پہلے ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا سوچا تھا، لیکن پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں ملنے والی بہترین قیمت کے بعد بورڈ نے ملتان فرنچائز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔پروپوزلز جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری تک بڑھائی گئی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی جلد ہی موصول ہونے والے ٹیکنیکل پروپوزلز کی جانچ پڑتال کے بعد باقاعدہ آکشن (نیلامی) کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔