لاہور(رم نیوز)ملک بھر میں رحمتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مساجد میں چراغاں، تلاوتِ کلام پاک اور نوافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا جہاں شہریوں نے اللہ کے حضور توبہ و استغفار کی اور ملکی استحکام کے لیے دعائیں مانگیں۔
صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں قوم پر باہمی اتحاد، رواداری اور ملکی ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس مبارک شب کو انفرادی و اجتماعی اصلاح کا ذریعہ قرار دیا۔