وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب کر لیا، عالمی امور پر مشاورت ہو گی

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی معاملات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے۔ اس اہم بیٹھک میں وزیراعظم کابینہ ارکان کو عالمی ایشوز اور تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال پر بریفنگ دیں گے اور حکومت کی حکمتِ عملی پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں محض عالمی امور ہی نہیں بلکہ ملک کے اندرونی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔کابینہ کے سامنے متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز پیش کیے جائیں گے۔مختلف محکموں کی رپورٹس اور قانونی ترامیم پر غور کے بعد ان کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ملک کی معاشی اور انتظامی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں بڑی سفارتی تبدیلیاں (جیسے ایران،امریکہ مذاکرات) رونما ہو رہی ہیں، جس کے تناظر میں وزیراعظم کا اپنی کابینہ کو اعتماد میں لینا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔