بسنت فیسٹیول: پنجاب میں دو روزہ سرکاری چھٹی کا اعلان، تیاریاں مکمل

لاہور(رم نیوز)پنجاب حکومت نے بسنت کے موقع پر 6 اور 7 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد یومِ کشمیر سمیت مسلسل تین روز تک تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ شہر بھر میں بسنت کی رونقیں عروج پر ہیں اور اب تک کروڑوں روپے مالیت کی پتنگوں کی فروخت ہو چکی ہے۔انتظامیہ نے سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیمیکل ڈور پر پابندی لگا دی ہے اور ڈرون کے ذریعے نگرانی شروع کر دی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کے ساتھ یہ تہوار منائیں تاکہ خوشیاں محفوظ رہیں۔