اسلام آباد(رم نیوز)ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نور خان ایئربیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور روایتی انداز میں گلدستے پیش کیے گئے۔
ازبک صدر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، دفاع اور علاقائی روابط کے فروغ پر وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔صدر مرزائیوف "پاک،ازبک بزنس فورم" سے خطاب کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ ازبک صدر کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، جسے وسط ایشیا کے ساتھ اقتصادی و سفارتی تعلقات مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔