لاہور(رم نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے بسنت کے دوران لاہور کے موسم اور شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم پیشگوئی اور ہدایات جاری کر دی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 سے 8 فروری کے دوران لاہور اور گردونواح میں موسم مجموعی طور پر خوشگوار اور خشک رہے گا۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جو پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے بہترین موسم ثابت ہو سکتا ہے۔دوسری جانب، شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
پی ڈی ایم اے نے بسنت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔
دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی ہیلمٹ اور گردن کے لیے وائر گارڈ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی تاروں اور چھتوں کے کناروں پر پتنگ بازی سے گریز کریں۔