بھارتی پراکسیز کا انجام عبرتناک ہوگا، پاکستان کی وحدت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رم نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ 'فتنہ الہندوستان' کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم شہریوں اور مزدوروں کا خون بہانے والوں کے خلاف ’آپریشن رد الفتنہ‘ ایک فیصلہ کن ضرب ہے۔

سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بی ایل اے (BLA) دراصل بھارت کی پراکسی ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے معصوم جانوں سے کھیل رہی ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ نہ صرف روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کے لیے توڑ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا جواب پوری ریاستی قوت سے دیا جائے گا کیونکہ ریاست مضبوط ہے اور قوم دہشت گردی کے خلاف متحد کھڑی ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست اپنے شہریوں اور قومی وحدت کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔