لاہور میں بسنت کی رونقیں اب رات بھر:بسنت کے جشن میں کل صبح 5 بجے تک توسیع

لاہور(رم نیوز)پنجاب بھر میں جاری بسنت کی تقاریب، اتحاد اور عوامی خوشیوں کے پیشِ نظر بسنت منانے کا وقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے پیغام میں اس توسیع کو لاہور کے عوام کے لیے ایک انعام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہ لاہور والوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے میرے اعتماد کی لاج رکھی، شاباش لاہور!،

وقت میں اضافے کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے شہریوں کو احتیاط کی تاکید بھی کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ لاہور کے اس کامیاب ماڈل کو جلد ہی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی متعارف کروایا جائے گا تاکہ ثقافتی تہواروں کو تحفظ کے ساتھ منایا جا سکے۔