چنئی (رم نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔ 183 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے کیوی بیٹرز نے افغان بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ نے 183 رنز کے ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز میں شروع کیا۔اوپنر ٹم سیفرٹ نے محض 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر افغانستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔مڈل آرڈر میں گلین فلپس نے 42 رنز بنا کر ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کی۔کیویز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا فاتحانہ آغاز کیا۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 182 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا
گلبدین نائب نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ صدیق اللہ اٹل 29 اور رحمان اللہ گرباز 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جیکب ڈفی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لوکی فرگوسن، جیمز نیشم، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے روز پاکستان نے نیدر لینڈز، بھارت نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اپنے اپنے گروپس میں برتری حاصل کر لی تھی۔