کراچی(رم نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار 697 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 3702 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی، تاہم آج کے مثبت آغاز نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کر دیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟