چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(رم نیوز )چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 11 فروری کو ہوگا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران شرکت کریں گے۔