لاہور ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل،14 فروری سے نفاذ اور الیکٹرک گاڑیوں کی منظوری دے دی گئی

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ٹریفک پولیس کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ، جس پر 14 فروری سے عملدرآمد شروع ہوگا۔فیلڈ وارڈنز اب سفید شرٹ اور نیلے رنگ کی پینٹ میں نظر آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں صرف لاہور، دوسرے میں بڑے شہراور تیسرے مرحلے میں پورے پنجاب کا یونیفارم بدلا جائے گا۔ پیٹرول کی بچت کے لیے الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔