اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ، بلوچستان ، سندھ اورخیبر پختونخوا میں لوگوں نے احتجاج پہیہ جام ہڑتال کی ۔ان کامزید کہنا تھا کہ حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کالائحہ عمل دیتے ہیں۔
8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی، حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے:بیرسٹر گوہر