لاہور میں بسنت فیسٹیول ،تین روزہ رعایت ختم، پتنگ بازی پر دوبارہ سخت پابندی

لاہور(رم نیوز) لاہور میں بسنت فیسٹیول اور تین روزہ رعایت ختم ہوچکی ہے اور اب پتنگ بازی پر دوبارہ مکمل قانونی پابندی نافذ کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت اب دوبارہ جرم قرار دے دی گئی ہے ,خلاف ورزی پر گرفتاری اور قانونی کارروائی ہوگی ۔ آج صبح سے سکول، کالج اور دفاتر کھلنے کے بعد زندگی معمول پر آ گئی ہے اور چھتوں پر پتنگ بازی کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔