اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے لیے ایک ڈھال کا کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اب عالمی سطح پر مزید مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔ عالمی رہنماؤں نے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
دہشت گردی کے خلاف پاکستان دنیا کے لیے ڈھال ہے: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی