لاہور (رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (PSL) کی برانڈ ویلیو نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک 'ملتان' کو 2 ارب 45 کروڑ روپے کی تاریخی رقم کے عوض 'ولی ٹیک' (Wali Tech) نے خرید لیا ہے۔ نئے مالکان نے فرنچائز کی ملکیت حاصل کرتے ہی ٹیم کا نام تبدیل کر کے 'راولپنڈی' رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔یئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ نگرانی ہونے والی اس نیلامی میں 5 بڑے بڈرز نے حصہ لیا۔ ٹیم کی ابتدائی قیمت 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ کی بولی لگا کر مقابلے کا آغاز کیا جو بڑھتے ہوئے 226 کروڑ تک جا پہنچی۔
آخر میں 'ولی ٹیکنالوجیز گروپ' نے 245 کروڑ روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر میدان مار لیا، جس نے پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔سابق مالک علی ترین کی جانب سے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے معذرت کے بعد پی سی بی نے اس فرنچائز کی دوبارہ نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔ ولی ٹیک کی جانب سے ٹیم کا نام 'راولپنڈی' رکھنے کے بعد اب یہ فرنچائز پوٹھوہار ریجن کی نمائندگی کرے گی۔