راولپنڈی (رم نیوز) کھاریاں میں منعقدہ نواں بین الاقوامی 'پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ' (PATS) مقابلہ کامیابی سے ہمکنار ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے۔اس سال مقابلے میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت 19 ممالک کی ٹیموں اور پاکستان کی 16 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا۔
یہ 60 گھنٹوں پر مشتمل ایک کٹھن پیٹرولنگ مشق تھی، جو 5 فروری سے پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں جاری رہی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی ذہنی و جسمانی برداشت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے پبی میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ بھی کیا اور جدید 'ٹیکٹیکل سمیولیٹر' کا معائنہ کیا۔