اسلام آباد(رم نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وکیل سلمان صفدر سے آج ہی بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جائے۔ چیف جسٹس کاکہنا ہےکہ سلمان صفدر عدالتی کمیشن کے طور پر جیل وزٹ کریں گے۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ عدالت کا 24 اگست2023 کا بانی کی جیل سہولیات سے متعلق حکم موجود ہے۔ عدالت کے حکم پر عمل ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے مزید کہاکہ کہ سلمان صفدر آج ملاقات کرکے تفصیلی رپورٹ کل تک سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دے دیا