سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، جہاں 100 انڈیکس 800 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 216 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مارکیٹ 1789 پوائنٹس کی بڑی مندی کے ساتھ بند ہوئی تھی، تاہم آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی 'گرین زون' برقرار رہا جس سے انڈیکس دوبارہ اپنی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا۔