ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکہ کو 32 رنز سے شکست، صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ

کولمبو (رم نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 32 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 158 رنز بنا سکی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔ بابر اعظم 76 اور صاحبزادہ فرحان 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صاحبزادہ فرحان نے اس اننگز کے دوران بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کر لیے۔ 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکہ کی ٹیم 8 وکٹوں پر 158 رنز تک محدود رہی۔ شبھم رنجانے 51 اور شایان جہانگیر 49 رنز بنا کر مزاحمت کرتے رہے۔

عثمان طارق نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی، محمد نواز اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔امریکہ کی طرف سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔