سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان غالب رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 936 کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 186 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 82 ہزار 153 پر بند ہوئی تھی، تاہم آج مندی کے بادل چھٹ گئے اور سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔