ڈرافٹ کا دور ختم، آکشن شروع: پی ایس ایل کی ٹیمیں 50 کروڑ کے بجٹ سے سکواڈ مکمل کریں گی

لاہور(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ (PSL) کے گیارہویں سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا روایتی طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لیگ کی تاریخ میں پہلی بار آج 'پلیئرز آکشن' منعقد ہو رہا ہے، جہاں فرنچائزز کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر انہیں اپنے سکواڈ کا حصہ بنائیں گی۔

اس تاریخی آکشن کے لیے مجموعی طور پر 880 ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جن میں سے بہترین انتخاب کے لیے ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ہر فرنچائز کو اپنا اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا خطیر بجٹ فراہم کیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں ری ٹینشن (برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں) اور ڈائریکٹ سائننگ کے اخراجات بھی شامل ہوں گے۔پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد اب مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز مارچ 2026 میں ہوگا۔