بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ، رپورٹ عدالت میں جمع کرانے تک کچھ نہیں کہو ں گا:بیرسٹر سلمان صفدر

اسلام آباد (رم نیوز) بیرسٹر سلمان صفدر کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔ بیرسٹرسلمان صفدر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ رپورٹ عدالت میں جمع کرانے تک کچھ نہیں کہو ں گا۔ واضح رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیا ہے۔ سلمان صفدر کو بانی کی بیرک تک رسائی کی اجازت دی گئی۔ بانی اور بشری بی بی کی ملاقات جیل کانفرنس روم میں کرائی گئی۔